نیول چیف کی چائنا میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں، باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کیلئے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا بھی دورہ کیا۔نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر موجود مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیااور پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا
بعد ازاں نیول چیف نے چائنا میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔