حکومت کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کو ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے،گورنر
پنجاب کے گورنر محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کو ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہنگامی نقد امدادی پروگرام کے تحت ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد خاندانوں میں بارہ بارہ ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔ گورنر نے ملک میں ا س وباکے دوران موثر کردار ادا کرنے پر مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔