وزیر خارجہ کا مجوزہ فارن سروس اکیڈمی کا دورہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اسلام آباد میں پرانے چینی سفارتخانے میں مجوزہ فارن سروس اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل پروجیکٹس محمد عمران مرزا نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا ۔وزیرخارجہ نے لائیبریری ، سٹڈی ایریا، رہائشی علاقے، ہوسٹلز اور کھیل کے میدانوں سمیت اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔وزیرخارجہ نے عمارت کی تزئین وآرائش اور مرمت کے کام کو اطمینان بخش قراردیا اورمختصر ترین ممکنہ وقت میں اسے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔