سندھ کابینہ کی سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری

سندھ کابینہ نے سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری پیر کے روزکراچی میں وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔یہ آرڈنینس منظوری کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھیجا جائے گا ۔دستاویز کے مطابق کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیاجائے گا اور نجی شعبے میں کام کرنے والے شخص کو معاوضہ دینا لازم ہوگا ۔اپریل اور مئی کے مہینوں کیلئے سکول کی فیس میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار رعائیت دینا ہوگی جبکہ گھر کے کرایوں میں ہرصورت رعائیت دینی ہوگی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صوبے کے ہرضلع میں سوبستروں پرمشتمل فیلڈ آئسو لیشن مراکز قائم کیے جائیں گے ۔سندھ کابینہ کے وزراء نے موجودہ مالی مشکلات کے باعث متفقہ طورپر تیس جون تک اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔