‘کورونا کی وجہ سے بہت بڑا انتظامی تجربہ کرنےجارہے ہیں’
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی سارک زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ناظم الامور گورواہلووالیا کو طلب کیا، بھارتی فورسز نے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید اور ایک بچی زخمی ہوئی تھی، رواں سال بھارت 882 بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔