عمران خان مرضی کا جج اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بدسلوکی اور دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں تاکہ بدعنوانی کے لیے جوابدہ نہ ٹھہرایا جا سکے۔‘‘