آئین شکنی کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، عمران نیازی مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے: حمزہ شہباز
لاہور: صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، سلیکٹڈ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ نااہل تھے، عمران نیازی مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، یہ کھلاڑی نہیں اس نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلقہ این اے -128 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے نے خودکشی کیوں نہیں کی؟انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران نیازی کا نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ دراصل سازش تھی، آج خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، 50 لاکھ گھر تو دور کی بات 50 ہزار گھر بھی عوام کو نہیں ملے۔