نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھا دیا، رونا دھونا بند کرو، بتاؤ فرح گوگی کون تھی؟: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ نوازشریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے، نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھا دیا، عمران نیازی سیاست تیرے بس کی بات نہیں۔ لاہور کے حلقہ این اے -128 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، عوام کی جعلی حکومت سے جان چھوٹ چکی ہے، 2018 کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کو گھر بھیج دیا ہے، عمران نیازی سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہے، عمران خان سے پنجاب کے عوام نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نیازی رو رہا ہے کہ لندن سے سازش کی گئی، یہ کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، کہتا تھا شہبازشریف شیروانی نہیں پہن سکے گا،شہبازشریف نے شیروانی پہن بھی لی تم نے پھر بھی کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہے.