بھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورتحال بدتر ہوگئی: امریکی کمیشن
عالمی سطح پر مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھارت میں ہندو قوم پرست (بی جے پی) حکومت کے دور میں مذہبی آزادی کی صورتحال کو خراب قرار دیدیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت میں مسلمانوں سمیت مذہبی اقلیتوں کیخلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندو قوم پرست حکومت کے دور میں مذہبی آزادی کی صورتحال واضح طور پر خراب ہوئی ہے۔یو ایس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم امریکی حکومت کا ادارہ ہے، جس کا بنیادی کام دنیا بھر میں مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا اور اس حوالے سے امریکی صدر، سیکریٹری آف اسٹیٹ اور کانگریس کو تجاویز دینا ہے