وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر کی ملاقات, ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔