گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا۔عطا تارڑ

پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر جمعرات یا اس سے پہلے حلف برداری کی تقریب کرائیں، گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد حلف لینا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا، ہائیکورٹ کے حکم پر صدر نے عمل درآمد نہیں کرایا، صدراور گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس بھیجی جا چکی، عزت سے گھرچلے جائو۔