مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی ، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل بینچ نےسماعت کی۔