بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بن گئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی وفاقی وزیر بن گئے، ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹو سے عہدے کا حلف لیا۔ بلاول بھٹو کی وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف و دیگر نے بھی شرکت کی۔ عہدے کا حلف لینے کے بعد بلاول بھٹو کو صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر نے مبارکباد دی