سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے ملاقات کی ہے۔ خصوصی گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز ایماندار اور دیانت دار ہیں، عدلیہ کی تضحیک قابل قبول نہیں۔ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ کی عزت کی بات کی، عمران خان نے میری تمام باتوں سے اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوئی