محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کوہاٹ میں دو سو چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان کے مشرقی حصوں اور سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔