برطانیہ: لڑکی قبر میں زندہ ہوگئی‘ باہر نکالنے پر پھر چل بسی
ایک مردہ لڑکی اپنی موت کے ایک روز بعد قبر میں جاگ گئی اور مدد کے لیے پکارنے لگی لیکن اس سے پہلے کے اس کے گھر والے اسے بچاتے وہ مر چکی تھی۔ایک چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سولہ سالہ نیسی پریز کو بچانے کے لیے خاندان کے افراد کنکریٹ بلاک کی قبرکو پھاوڑے سے توڑ کر لکڑی کے تابوت کو باہر نکالتے ہیں۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے دیکھا کہ تابوت میں شیشے کی کھڑکی کا کانچ ٹوٹا ہوا ہے اور لڑکی کی انگلیوں کی پوروں پر چوٹ کے نشانات ہیں۔ تاہم طبی عملہ جان بچانے کی کوششوں کے باوجود اس کی زندگی نہ بچا سکا، جس کے بعد اسے واپس اسی قبر میں دفن کردیا گیا۔ پیریز تین ماہ کی حاملہ تھی اور مغربی ہونڈور میں اپنے گھر سے باہر بے ہوش ہو گئی تھی۔