ہم اپنے بچوں اور عوام کو قتل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے:راحیل شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق آٓرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور پورا دن شوال میں آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔ جنرل راحیل نے بارہ ہزار فٹ بلند چوٹی پر آپریشن کا جائزہ لیا،،، آرمی چیف نے اب تک شوال میں جاری آپریشن کی پیشرفت پر فوجی دستوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ان کے خفیہ ٹھکانوں سمیت صفایا کیا جائے، ہم اپنے بچوں اور عوام کو قتل کرنے کی اجازت ہر گزار نہیں دیں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں، دہشتگردوں کی معاونت کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشت گردوں کو ہرسمت سے گھیر لیا گیا ہے، اب تک وادی شوال میں دو سو تین دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے، بلندی پر واقع علاقوں کو کلیئر کیا جاچکا ہے، وادی میں موجود فوجی دستوں کا مورال بلند ہے۔