لاہور میں ڈیڑھ گھنٹے ہونے والی موسلادھار بارش نے پنجاب حکومت کے شہر کو پیرس بنانے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
لاہور میں ابر کرم کھل کر برسا، بادل گرجے اور پھر خوب برسے،موسلا دھار بارش نے ہر طرف پانی ہی پانی کردیا، شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے جہاں ویک اینڈ کا مزا دوبالا کیا وہیں، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاسڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو دفاتر جانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت دیگر بڑے منصوبوں کے ساتھ نکاسی آب کے مسئلے پر بھی توجہ دے دوسری جانب محمکہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔