وفادار جانور کی مالک سے محبت پر بنائی گئی فلم"اے ڈاگز پرپز" کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے
لیسی ہالسٹروم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بچے اور اس کے پالتو کتے کے گرد گھومتی ہے،،، ننھے لڑکے کو اسکے ماں باپ بچن میں ایک کتا لا کر دیتے ہیں جو اس کا گہرا دوست بن جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ کتے کا اپنے مالک سے رشتہ اور مضبوظ ہو جاتا ہے،،، ایک مشکل وقت میں یہی کتا اپنے مالک کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فلم " اے ڈوگز پرپز" میں برٹ روبرٹسن، جوش گاڈ اور ڈینس کوائڈ ادکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔کامیڈی ڈرامہ فلم " اے ڈوگز پرپز"آئندہ سال ستائیس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔