فاروق ستار قوم کو سچ بتائیں، کیا انہیں معلوم نہیں کہ رہنما ایم کیو ایم را کے ایجنٹ ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مہاجروں کے خود ساختہ قائد بنے ہوئے ہیں: مصطفی کمال
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ رہنما ایم کیوایم نے قوم کا بیڑہ غرق کردیا۔ ایم کیوایم رہنما کیخلاف کارروائی کیلئے برطانیہ کوئی کردار ادا نہیں کرے گا، دنیا کو جتنےمرضی ثبوت دیتے رہیں رہنما ایم کیوایم کیخلاف کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم رہنما ایم کیوایم کو اپنا قائد نہیں سمجھتی، رہنما ایم کیو ایم مہاجروں کے خود ساختہ قائد بنے ہوئے ہیں۔ مصطفی کمال نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو سچ بتائیں، فاروق ستار کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رہنما ایم کیوایم "را"کے ایجنٹ ہیں؟ ۔ فاروق ستار کیا آپ نے وہ فائلیں نہیں دیکھیں۔ آپ اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔