ایم کیو ایم رہنما خطاب لندن میں کرتا تھا اور لاشیں کراچی میں گرتی تھیں، کراچی والوں نے اس سے ناطہ توڑ دیا ہے: پرویز رشید
لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویزرشید نے کہا کہ ایم کیوایم کا رہنما لندن میں بیٹھ کرتقریر کرتا اور سو لاشیں کراچی میں گرتیں لیکن اب یہ شخص کراچی بند نہیں کرا سکے گا ۔۔اب تووہ اپنی تصاویر بھی نہیں بچا سکتا۔۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما کے خلاف ریفررنس برطانیہ کی حکومت کوبھجوا دیا ہے۔۔ توقع ہے کہ وہ انصاف کریں گےوزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی تخریب کاری کرنا ہے ،موٹر وے پر تنقید کرنے والے عمران خان اب خود موٹر وے بنارہے ہیں ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں اور حکومت ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہےپرویز رشید نے کہا کہ حکومت نیشل ایکشن پلان پرمکمل عمل کررہی ہے اوراب دہشت گردی کی وہ صورتحال نہیں جوماضی میں تھی ، دہشتگرد بھاگ رہے ہیں جن کا پیچھا کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طورپرترقی کررہا ہے۔۔ جلد انرجی کے منصوبے مکمل ہونگے