بدین میں ایف آئی اے کا رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ کھوسکی میں واقع اومنی گروپ کی کھوسکی شوگر ملز پر چھاپا ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا
ایف آئی اے کی ٹیم نے رینجرز کے ہمراہ اومنی گروپ کی کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ مارا، مل کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے بعد مل کے سٹور روم فنانس ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر دفاتر سے رکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، مل انتظامیہ کے اہم افسران کو حراست میں لینے کے بعد چھان بین کا سلسلہ شروع کیا، اس موقع پر سندھ بینک کے افسران بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کے موقع پر اومنی گروپ کی 16 شوگر ملوں کا اہم اور چھپایہ گیا ریکارڈ بھی بر آمد کرلیا گیا، سابق صدر آصف زرداری کے کاروباری نگراں اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی گرفتاری اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی تحقیقات کی روشنی میں کھوسکی شگر مل پر چھاپہ مارا گیا، منی لانڈرنگ کیس کے علاوہ چند سال قبل کھوسکی شگر مل کے رکارڈ میں موجود آبادگار اور کاشتکاروں کے چار سو سے زائد شناختی کارڈ پر سندھ بینک سے اربوں روپے منظور کرا کے نکلوائے گئے تھے۔