افغان اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں افغانستان میں داعش کا سربراہ ابوسعد عرہابی ہلاک ہو گیا،

Aug 27, 2018 | 07:31

صوبہ ننگرہار میں افغان اور اتحادی فوج کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان میں داعش کا سربراہ ابوسعدعرہابی ہلاک ہو گیا، ابوسعدعرہابی ضلع کھوگیانی میں فضائی حملے کا نشانہ بنا، فورسز نے داعش کے دو ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے، جس میں دس جنگجوبھی مارے گئے، کابل میں نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے داعش سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جبکہ داعش اور نیٹو فورسز کی جانب سے داعش لیڈر کی ہلاکت کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی، فورسز کے حملے میں بڑے پیمانے پر دھماکا خیز مواد، بارود اور ہتھیار بھی تباہ کیے گئے ہیں، صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے مطابق جولائی دوہزار سترہ سے لے کر اب تک افغانستان میں داعش کے چار سربراہ ہلاک ہو چکے ہیں، امریکی فوج کے اعدادوشمار کے مطابق افغانستان میں اس وقت دوہزار کے قریب داعش جنگجو موجود ہیں،

مزیدخبریں