لاہورمیں سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرسے قتل کے مقدمے کی تفتیش کی

Aug 27, 2018 | 07:34

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سے سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے تفتیش کی،، اسی دوران مدعی اور ملزم فریقوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،، پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی،، جس کے بعد زیرحراست افراد کو چھوڑدیا گیا،ادھرعابد باکسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمات کی تفتیش پر ایک ایس پی اثر انداز ہونا چاہتے ہیں،، لیکن محکمہ پولیس میں باضمیر افسران موجود ہیں،، جو میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں،، عابد باکسر نے کہا کہ جب بھی پولیس تفتیش کے لئے بلائے گی،، حاضر ہو جاؤں گا،، تاہم وہ مختلف مقدمات میں 4 ستمبرتک عبوری ضمانت پر ہیں،،

مزیدخبریں