گلشن اقبال کے علاقے مدینہ کالونی سے 10 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

Aug 27, 2018 | 07:45

کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں 10 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، لاپتہ ہونے والے 10 سالہ رمشا کوگھر کے قریب واقع اسنوکر کلب کے قریب سے سی سی ٹی وی فوٹج اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، وقت نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹج میں لاپتہ ہونے والی رمشا کو ہاتھ میں شاپنگ بیگ تھامے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بچی کی گمشدگی کے حوالے سے اہل خانے نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراٸی تھی، جس پر پولیس نے واقع کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

مزیدخبریں