حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے فلائٹ آپریشن کا آج سے آغاز ہوگا،

Aug 27, 2018 | 08:03

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عر ب سے ایک لاکھ چراسی ہزار فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کو وطن واپس لانے کےلیے فلائٹ آپریشن پچیس ستمبرتک مکمل کرلیا جائے گا، حجاج کرام سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی سات سو چرانوے کے ذریعے دوپہر تین بجکر پچیس منٹ پر پشاور پہنچیں گے، جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے تین صفرصفردو شام پانچ بجے تین سو ستائیس حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

مزیدخبریں