اعتزازاحسن پی پی اور مولانا فضل دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار نامزد

Aug 27, 2018 | 11:03

اسلام آباد: مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جب کہ دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار بنانے کی مخالفت کی جب کہ دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے اپنےکاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے، ان کے ہمراہ شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔ 

مزیدخبریں