حجاج کرام واپسی کی تاریخوں کی پابندی کریں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ

Aug 27, 2018 | 11:43

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی جہازوں، سمندری راستوںاور بسوں و گاڑیوں سے واپسی کی تاریخوں کی پابندی کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان بدر القرینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پاسپورٹ نے جس طرح حجاج کو ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر آمد کے وقت خوش آمدید کہا تھا اسی طرح اب واپس جانے والے انہیں انتہائی خوش اسلوبی سے رخصت کیا جائے گا۔ محکمے نے ا میگریشن کی کارروائی کے لئے مطلوب افرادی قوت اور مشینیں فراہم کردی ہیں۔ القرینی نے حجاج کرام سے کہا کہ ہر حاجی واپسی کی تاریخ کی پابندی کریں، مقررہ تاریخ کے بعد سعودی عرب میں قیام نہ کرے۔ ہر حاجی کی واپسی کی تاریخ ویزے میں تحریر ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی قوانین کے بموجب کوئی بھی شخص ویزے کی تاریخ ختم ہونے کے بعدمملکت میں قیام کا مجاز نہیں ہوگا بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں