ملک بھر میں ملا جلا موسم،کہیں حبس کی شدت تو کہیں تیز دھوپ

Aug 27, 2018 | 11:57

ملک بھر میں ملا جلا موسم ہے،کہیں ہلکے بادلوں نے حبس کی شدت کو بڑھا دیا ہےتو کہیں تیز دھوپ نے درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے،مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ باران رحمت موسم کو حسین اور سہانا بنائے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،، تاہم میرپور خاص، قلات، ژوب، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی،گوجرانولہ،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، ژوب، میر پور خاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوط رہا۔
 

مزیدخبریں