سعودی عرب میں خواتین کوجج مقرر کرنے کا فیصلہ

Aug 27, 2018 | 12:43

سعودی عرب میں خواتین کوجج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مجلس شوریٰ میں اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی نے وزارت انصاف کو کئی سفارشات پیش کی ہیں جس کے تحت عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد ان پر رائے شماری ہوگی۔ پیش کردہ سفارشات میں ایک سفارش یہ بھی کی گئی ہے کہ شرعی اور قانونی اہلیت رکھنے والی قابل خواتین کو عدالتی اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جو شرعی اور قانونی اہلیت کی حامل ہیں انہیں اس قسم کے عہدوں پر سرفراز کرنا قرین انصا ف ہے۔

مزیدخبریں