بھارت: ٹرینوں میں طیاروں جیسے کھانے فراہم کئے جائیں گے
بھارتی ٹرینو ں میں سفر کے دوران مسافروں کوملک کے نامور ہوٹلوں اور طیاروں میں فراہم کئے جانے والے ذائقے دار کھانے پیش کئے جائیں گے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی ” کوشل وکاس اسکیم “کے تحت آئی آر سی ٹی سی کے ملازمین کو عالمی سطح پر تربیت دی جارہی ہے تاکہ ریلوے کا سفرعمدہ اور خوشگوار بنایا جائے۔نئے اقدامات کے تحت کمپنی کے ملازمین کو مثالی رویہ اپنانے اور ادب و احترام سے پیش آنے کا سلیقہ سکھایاجائے گاجس سے ٹرین میں بہترین سہولتیں مہیا کرکے مسافروں کے سفر کو یادگار بنایا جاسکے۔اسکل انڈیا مشن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ فی الحال1500افراد کو تربیت دی جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 30ہزار ملازمین کو تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے 1500ملازمین کو اکتوبر تک ٹرینوں میں تعینات کردیا جائے گا اور ٹرینو ں میں سفر کے دوران مسافروں کو طیاروں میں فراہم کئے جانے والے ذائقے دار کھانے پیش کئے جائیں گے۔