آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو صدارتی انتخاب کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے کی ہدایت
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے مؤقف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان کے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات جمعآصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اس لیے ان کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے