نواز، مریم، صفدر کی سزا کیخلاف اپیل: لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا

Aug 27, 2018 | 14:29

واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3 بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے نواز شریف کو نیب کے قانون کے تحت سزا دی گئی، جو کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت سزا غیر قانونی ہے، لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔نوازشریف، مریم،کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تشکیلایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی پٹیشن پر 4 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے آج مذکورہ درخواست پر سماعت کی

مزیدخبریں