کے پی کابینہ کل سہہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی۔ ترجمان صوبائی حکومت

Aug 27, 2018 | 15:25

پشاور: کے پی کابینہ کل سہہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، نامزد گورنر کے پی شاہ فرمان 5 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔ شوکت یوسف زئی
وزیراعلی محمود خان کے زیر صدارت اجلاس میں بی آر ٹی منصوبے کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی نے بی آر ٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، ہر دس دن بعد وزیراعلی کقد بی آر ٹی منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے، اجلاس کے شرکاء کو چائے پیش نہیں کی گئی، اجلاس کے شرکاء کو بوتل کے بجائے گلاس میں پانی پیش کیا گیا، کے پی حکومت کفایت شعاری کو فروغ دے رہی ہے

مزیدخبریں