سابق صدرآصف علی زرداری اورفریال تالپورایف آئی اےاسلام آباد میں پیش

Aug 27, 2018 | 15:38

سابق صدرآصف علی زرداری اورفریال تالپورایف آئی اے زونل آفس میں پیش ہوگئے،راجہ پرویزاشرف، یوسف رضا گیلانی،قمرزمان کائرہ اورقانونی ماہرین کی ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی،تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ نجف مرزانےدونوں سےزبانی سوالات بھی کیے اور تحریری سوال نامہ بھی انکےسپردکیا،آصف علی زرداری ایف آئی اےآفس سےباہرآئےتوصحافیوں نے انہیں گھیرلیا،اندرہونےوالے سوالات سے متعلق پوچھا تو انہوں نےکہاکہ سوالات سے متعلق پوچھ کرکیا کریں گے،مقدمےسےمتعلق پوچھنےپرآصف زرداری نےکہاکہ بدقسمتی سے نوازشریف کے دورمیں کیس بنایا گیا،صحافی نےنوازشریف کے پیشیاں بھگتنے اور سزا کاٹنے کاحوالہ دیا تو آصف زرداری نےکہا کہ اسطرح توہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں۔۔تحقیقاتی ٹیم نےآصف زدراری اورفریال تالپور کاجواب قلم بند کرلیا،تحقیقاتی ٹیم کل سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائے گی اور آصف زرداری اور فریال تالپور کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں