آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلی، بھارت دوسری ،آسٹریلیا تیسری، انگلینڈ چوتھی،نیوزی لینڈ کی پوزیشن پانچویں،جنوبی افریقا چھٹی،ویسٹ انڈیز ساتویں،افغانستان کی پوزیشن اٹھویں ہے۔
سری لنکا نویں نمبر پر جا گرا ہے جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔ بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان کا نمبر دوسرا ہے ۔پاکستان کے محمد عامر13ویں پوزیشن پر ہیں۔ نئی رینکنگ میں انفرادی کھلاڑیوں کی ٹاپ پوزیشنز پر کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا جس میں آسٹریلیا کے بیٹسمین ایرون فنچ پہلے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پرہیں۔