آرمی چیف کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

Aug 27, 2018 | 16:14

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں