قائد حزب اختلاف: مسلم لیگ ن کی ریکوزیشن پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراضات اٹھا دئیے۔

Aug 27, 2018 | 16:26

پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف کا معاملہ مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراضات اٹھا دئیے۔ 139 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 13 اراکین کے دستخط جعلی نکلے۔ حلف نامے پر اراکین اسمبلی کے دستخط اور ریکوزیشن پر کئیے دستخطوں میں مماثلت نہیں رکھتے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعلقہ 13 اراکین اسمبلی کو تصدیق کے لیے بلوانے کا فیصلہ کرلیا۔ قائد حزب اختلاف کے لیے ن لیگ کو اب نئی ریکوزیشن جمع کرانا ہوگی۔

مزیدخبریں