خصوصی پولیو مہم 29 اگست کو لاہور میں شروع ہو گی۔

Aug 27, 2018 | 17:29

لاہور: خصوصی پولیو مہم 29 اگست کو لاہور میں شروع ہوگی۔79 حساس یونین کونسلز میں پولیو مہم شروع ہو گی. 2275 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی. 7 لاکھ 80 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے. پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر متعلقہ ڈی ڈی او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں