پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نے ان کی نامزدگی پر اعتراض اٹھایا، آل پارٹی کانفرنس میں کسی نے پرویز رشید کے اعتراض کی حمایت نہیں کی، ان کے خلاف خلاف پرویز رشید کا بیان ن لیگ کے پارٹی پالیسی نہیں ذاتی رائے ہے۔ پرویز رشید سے ایسے اعتراض کی توقع نہیں تھی،
اعتزاز احسن نے سوالیہ انداز سے پوچھا کہ مسلم لیگ ن فیصلہ کرے تحریک انصاف کا امیدوار بہتر ہے یا اعتزاز احسن، اپوزیشن کے دو صدارتی امیدوار ہونے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آل پارٹی کانفرنس میں میری نامزدگی کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا گیا، پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان کا نام آل پارٹی کانفرنس میں تجویز کیا جائیگا۔۔ اگر پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ انہیں صدارتی امیدوار ہونا چاہئے تو وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔