صدارتی انتخاب کیلئے مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نےمولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

Aug 27, 2018 | 21:18

اسلام آبادہائیکورٹ میں مولاناعبدالغفورحیدری اور عثمان کاکڑنےبطورتجویزکنندہ اوراحسن اقبال،مولانا صلاح الدین اورامیرمقام کیجانب سےبطورتائید کنندہ اورتجویزکنندہ صدارتی امیدوارکیلئے مولانا فضل الرحمن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس نےمشترکہ اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوارمولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظورکئے۔کاغذات جمع کروانے کے بعدمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےاحسن اقبال کاکہنا تھاکہ بدقسمتی سے وزیراعظم کے لیے ہمارے امیدوار شہباز شریف کو الائنس نے ووٹ نہیں دیا ۔ احسن اقبال کےنام پرمسلم لیگ نون کواعتراض ہے ۔اعتزاز احسن نےنواز شریف کی فیملی کی بیماری کو بھی سیاست بنایا۔

مولاناعبدالغفورحیدری نےکہاکہ دہاندلی کےذریعےجو حکومت برسراقتدارآئی ہےاس کوٹف ٹائم دیں گے، حاصل بزنجونےکہاکہ فیصلہ ہواتھاکہ دہاندلی کوبےنقاب کریںگے،ہم نے اعتزاز احسن کے نام کے علاوہ کسی اور نام کی درخواست دی تھی ۔اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کی ایک اور کوشش کی جائے گی۔مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کا وفد پیپلز پارٹی سے ملاقات کرے گا۔

مزیدخبریں