پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے بطور صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو جمع کروائے۔ شبلی فراز، صداقت عباسی، فرخ حبیب اور انوار الحق کا کڑ تائید کنندگان جبکہ تجویز کنندہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، ملکا علی بخاری، عامر ڈوگرکے فارمز جمع کروائے گئے۔فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اچھی اکثریت ملے گی۔ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں ہماری حمایت کرتیں تو اچھاہوتا، ہوناچاہیےتھاسب ہمارے حق میں دستبردارہوجاتے, عارف علوی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اپنی سیاسی پالیسی ہے، ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے، بہترہوگاکہ فیڈریشن کانمائندہ بھاری اکثریت سےمنتخب ہو۔