وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

Aug 27, 2018 | 21:54

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا، سپہ سالار نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پربھی اتفاق ہوا۔ سپہ سالار نے وزیراعظم کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں