آصف زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نہیں اپوزیشن کو متحد کرنے میں نہ پہلے کسر چھوڑی ہے نہ اب چھوڑیں گے، قمرزمان کائرہ
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی رہنمائوں کی پریس کانفرنس میں قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں بلکہ گواہ کی حیثیت سے پیش ہوئے، ابھی تک انہیں کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا، دوہزارآٹھ کے بعد سے آصف زرداری کا زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں، گزشتہ دور میں بھی مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا، یہ کیس بھی مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے،
چوہدری منظور نے کہا کہ یہ نہ کہا جائے کہ پیپلز پارٹی کی مجبوریاں ہیں وہ مجبوریوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، اگر معافی والی بات نہ کی جاتی تو درمیانی راستہ نکل سکتا تھا، اعتزاز احسن نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے بیگم کلثوم نواز کی تضحیک ہوئی ہو، جبکہ شہید بےنظیر بھٹو کی کردار کشی کی گئی تھی ۔پیپلز پارٹی رہنمائوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے درمیان بات کرواتے کرواتے خود امیدوار بن گئے،