سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا

Aug 27, 2018 | 22:23

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے آفس آئے تو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں دونوں نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے اس موقع پر انہیں تحریری سوال نامہ بھی دیا۔۔ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو تحقیقاتی ٹیم نے چوتھے نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی ہے جسے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کر رہے ہیں جنہیں ٹیم ممبران نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں انورمجید، ان کے بیٹے کی گرفتاری سمیت تمام شواہد موجود ہیں۔

مزیدخبریں