عوام چائے اور بسکٹ کی بچت نہیں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے انتظار میں ہیں،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف گاڑیاں بیچنے کا ڈھونگ اور دوسری طرف بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس ہیلی کاپٹر پر اڑان بھر رہے ہیں، ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال والی بچت کی بات کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں، جعلی وزیراعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بچت کا نعرہ اصل میں ٹوپی ڈرامہ ہے، سستی شہرت اور بچت کے نام پر شو بازی کی جا رہی ہے، ذاتی شہرت اور شو بازی سے ملک نہیں چلائے جاتے، عمران صاحب عوام چائے اور بسکٹ کی بچت نہیں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے انتظار میں ہیں،