آل راؤنڈرعماد وسیم کی تقریب ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات کی شرکت
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کے ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور، کراچی کنگز کےمالک سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، بابراعوان اور دیگر اہم شخصیات نے دولہا دلہن کو ان کی نئی زندگی کیلئے دعائیں دیں۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے کپتان اپنی کوئین لے آئے ہیں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ تقریب میں عماد وسیم کے عزیز و اقارب کے علاوہ پی سی بی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔