ترکی ایک اتحادی ہے، لہذا ہم ہمیشہ مذاکرات جاری رکھناچاہتے ہیں۔ ایلن لورڈ
امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے مشیر ایلن لورڈ نے کہا ہے کہ" ترکی ایک اتحادی ہے، ہمارا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے لہذا ہم ہمیشہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں"۔ایلن لورڈ نے پینٹاگون میں امریکہ کے فوجی بھرتی اور رسد مراحل کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ترکی کے ساتھ درپیش ایف۔35 بحران سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہےکہ ایف۔35 پروگرام کے دائرہ کار میں ترکی کے پیدا کردہ 900 سے زائد اسپئیر پارٹس میں سے سب کے سب ابتدا میں امریکہ میں پیدا کئے جائیں گے اور ترکی کی کمپنیاں مارچ 2020 تک پروگرام کے لئے اسپئیر پارٹس کی پیداوار جاری رکھیں گی۔ایلن لورڈ نے کہا کہ ترکی کی زیرِ ملکیت طیارے تاحال لوک ائیر پورٹ پر ہیں اور ان کا انجام کیا ہو گا اس بارے میں ہم مختلف روڈ میپس پر کام کر رہے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا،ایف۔35 پروگرام سے اخراج ترکی کی امریکہ سے دیگر خرید کو متاثر کرے گا یا نہیں ؟ لورڈ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ ایف۔35 کے موضوع اور دیگر موضوعات کو ایک دوسرے سے الگ رکھتے ہیں۔ یہ موضوع کھلے معنوں میں ایس۔400 اور ایف۔35 مسئلہ ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ ترکی کے پروگرام سے اخراج کے بعد کیا واپسی کا راستہ ہے یا نہیں ؟ پینٹاگون کے مشیر ایلن لورڈ نے کہا ہے کہ"ایس۔400 اور ایف۔35 ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔ ترکی ایک اتحادی ہے۔ ہمارا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے۔ نتیجتا ہم مستقل ڈائیلاگ جاری رکھے ہوئے ہیں"۔