برطانیہ کو اپنی تمام تر مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہو گا. یورپی یونین
یورپی یونین کے تجارتی کمشنر پیئر موسکوویسی نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اپنی تمام تر مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسکوویسی نے کہاکہ اگر کوئی نیا بریگزٹ معاہدہ طے نہیں بھی پاتا، تب بھی برطانیہ کو ان معاہدوں کا پاس کرنا چاہیے، جو اس نے یورپی یونین کی رکنیت کے دوران کیے تھے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ اگر برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے الگ ہوا، تو وہ انتالیس بلین پانڈ کا وہ مالیاتی بل ادا نہیں کریں گے، جس کی ان کی پیش رو وزیر اعظم ٹریزا مے نے حامی بھری تھی۔