پاکستان کے لئے خوشخبری ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
کراچی : خیبرپختونخواکےضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئےذخائردریافت ہوئے ، جانچ میں کنویں سے یومیہ 1 کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے زخائر ملے ہیں ، نئی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے خوشخبری ، تیل و گیس کے شعبے میں رواں ماہ ایک اور بڑی کامیاب دریافت ہوئی ، خیبرپختونخوا میں تیل اور اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔ او جی ڈی سی ایل اعلامیہ میں کہا گیا ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ، جانچ کے دوران کنویں سے 240بیرل یومیہ خام تیل کےذخائر اور یومیہ 1کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے۔